پنجاب میں بھی ٹائیفائیڈویکسینیشن لانچ کرنے کی تیاریاں شروع

November 21, 2019

لاہور ( جنرل رپورٹر )ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں پراونشل ای پی آئی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ٹائیفائیڈ ویکسینیشن لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں .اجلاس کی صدارت ڈاکٹر طارق بھٹہ اور ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب ڈاکٹر سعید اختر نے کی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم آئندہ سال ستمبر ، اکتوبر میں شروع کی جائے گی. اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم میں 9ماہ سے 15سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسینیشن لگائی جائے گی. اجلاس میں والدین کو ٹائیفائیڈ ویکسینیشن بارے آگہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرای پی آئی ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ ٹائیفائیڈ ایک واٹر بارن ڈیزیز ہے جو صاف پانی پینے اور غیر معیاری کھانے سے پرہیز کرکے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے ۔