پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسروں کاایل ڈبلیو ایم سی کے دفتر کادورہ

November 21, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ، بیچ بیالیس کے 45 پروبیشنر افسر وں پر مبنی وفدنے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا،وفد کی قیادت ڈائریکٹر(پی اے ایس) کیمپس عاصم اقبال نے کی،دورے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں جاری صفائی کے نظام اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کی جانب سے وفد میں شامل افسران کو شہر لاہور میں دن رات جاری مربوط صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی ۔