پاکستان کے قومی ترانے نے جذباتی کردیا، شنیرا اکرم

November 21, 2019

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ سنا تو جذباتی ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں ان کے لئے مشکل ہے کہ کس ٹیم کو سپورٹ کریں۔

انہوں نے لکھا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے جب پاکستان کا قومی ترانہ بجا تو وہ تھوڑی سی جذباتی ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔