مقبوضہ کشمیر پر امریکی جریدے کی دل ہلا دینے والی رپورٹ

November 21, 2019

امریکی جریدے کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی دل ہلا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پیلٹ گنوں سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرفیو کے 103 دن، مقبوضہ کشمیر میں زندگی بجھ سی گئی

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکا کا اظہار تشویش

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل سپلائی کا فقدان ہے جبکہ اہم سڑکوں پررکاوٹوں کی وجہ سے لوگوں کا اسپتالوں تک پہنچنا بھی کافی مشکل ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنا بند کردیے، جس کی وجہ سے معلوم نہیں کہ اب تک کتنے کشمیری شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بھارتی پولیس فورس نے اعتراف کیا ہے کہ 2016 میں 32دنوں میں 13لاکھ چھروں کا استعمال کیا گیا تھا، جس سے 90 کشمیری شہید، 15ہزار زخمی اور 500 کی ایک یا دونوں آنکھیں ضائع ہوئیں۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ 2016 سے 2018 کے درمیان پیلٹ گنوں سے 1253 افراد اندھے ہوئےہیں۔