بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئےپانچ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل

November 22, 2019

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےبیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پانچ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،پانچوں کمیٹیوں کے سربراہ معاون خصوصی اوورسیزپا کستانیز ذو الفقار بخاری ہونگے ۔ یہ منظو ری وفاقی کابینہ نے دی ہے۔ چاروں صوبوں کے لیے الگ الگ جبکہ اسلام آباد ۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے ایک الگ کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ پانچوں کمیٹیوں کے سربراہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی بر ائے اوورسیزپا کستانیز سید ذو الفقار عباس بخاری ہوں گے،پانچوں کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب کی کمیٹیوں میں بارہ بارہ ۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی کمیٹیوں میں گیارہ گیارہ جبکہ اسلام آباد ۔ اے جے کے اور جی بی کیلئے قائم کمیٹی میں تیرہ ارکان شامل ہونگے ۔