رائیونڈ سبزی منڈی میں اوورچارجنگ پر9افرادگرفتار

November 22, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے پرائیویٹ فروٹ و سبزی منڈی مانگا منڈی کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے منڈی میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا اورسبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور ریٹس کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 9 افراد کو اووچارجنگ پر گرفتار کر وا دیا۔