سی ٹی ڈی تھانے پر چھاپہ،مغوی بازیاب،اے ایس آئی گرفتار

November 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹرل پولیس نے سی ٹی ڈی تھانےپر چھاپہ مار کارروائی کر کے شہری کو اغوا کرکے تاوان مانگنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی رہائی کے لئے سی ٹی ڈی اہلکار نے 10لاکھ روپے طلب کر رکھے تھے۔