بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تحفظ برائے ہراسیت خواتین تربیتی پروگرام

November 28, 2019

کوئٹہ(خ ن ) خاتون محتسب ادارے کے زیر اہتمام اور یو این وومن کے تعاون سے تحفظ برائے ہراسیت خواتین بمقام کار بلوچستان ایکٹ 2016 کے تحت آگاہی پروگرام کے حوالے سے کوئٹہ شہر کے مختلف بڑے تعلیمی اداروں جن میں یونیورسٹی آف بلوچستان، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزکوئٹہ، گورنمنٹ لا کالج کوئٹہ، BUITMS کے علاوہ صوبائی محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ ترقی نسواں کے نمائندوں پر مشتمل انکوائری ارکان کیلئے شہر کے مقامی ہوٹل میں مذکورہ بالا ہراسیت ایکٹ کے حوالے سے دو روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، اختتامی تقریب میں خاتون محتسب صابرہ اسلام، سیکرٹری ترقی نسواں م سائرہ عطاء بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہر گڑھ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملیحہ حسین نے شرکاء کو تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انکوائری ارکان کے بروقت اور فعال کردار سے ہراسگی واقعات کا سدباب ممکن ہوسکے گا ۔ دریں اثناء پروگرام کے آخر میں خاتون محتسب صابرہ اسلام اور سیکرٹری ترقی نسواں سائرہ عطاء نے تربیت پانے والے انکوائری ارکان میں تعریفی اسناد تقسیم کیے ۔