انٹربینک میں ڈالرکی قدر 2 پیسے کم ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں استحکام

November 29, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.30روپے سے گھٹ کر 155.28روپے اورقیمت فروخت 155.40روپے سے گھٹ کر 155.38روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 155.40روپے اور قیمت فروخت 155.70روپے مستحکم رہی ۔ یوروکی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 170.60روپے سے گھٹ کر 170.50روپے اورقیمت فروخت172.10 روپے سے گھٹ کر 172روپے ہوگئی ۔