پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان

November 29, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کرنے کی سفارش ارسال کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد دے گی

کا امکان ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 90پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔