جامعہ کراچی ،مخصوص نشستوں پر فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

December 02, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق مخصوص نشستوں (Reserved Seats )پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ پیر02دسمبر2019ء کو بھی داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ،معذور افراد (اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورس،وکلا کے بچے ،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں