مولانا عبد الحامد بدایونی کی سیاسی اور مذہبی خدمات

December 08, 2019

مصنّف:ڈاکٹر محمّد اجمل بھٹی

صفحات: 360،

قیمت: 480روپے

ناشر:شہاب دہلوی اکیڈمی، بہاول پور

مولانا عبدالحامد بدایونی نے انتہائی متحرّک اور فعال زندگی بسر کی، وہ 1901ء میں پیدا ہوئے۔یوں اُن کا بچپن، لڑکپن اور نوجوانی کا زمانہ بھارت کے سیاسی نشیب و فراز اور تحریکوں میں گزرا۔ دینی رجحان رکھنے والے مولانا عبدالحامد بدایونی کو سیاست سے بھی گہری دِل چسپی تھی۔ اُنہوں نے وقت کی مختلف سیاسی اور دینی جماعتوں سے وابستگی اختیار کی، تاہم بھارت کی آزادی کے فیصلہ کُن موڑ پر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور پھر اُسی کے ہو رہے۔ مولانا کی خُوبی یہ تھی کہ جس جماعت سے بھی اپنا ناتا جوڑا، اُس کے لیے پورے خلوص اور بے غرضی سے کام کیا۔

قیامِ پاکستان کے بعد بھی مولانا نے دینی محاذ پر مسلسل کام جاری رکھا اور بہت سے اداروں کی بنیاد رکھی۔ مولانا کی بَھرپور سیاسی اور مذہبی جدوجہد پر محمد اجمل بھٹی نے ’’مولانا عبد الحامد بدایونی کی سیاسی اور مذہبی خدمات (ایک تجزیاتی مطالعہ)‘‘کے عنوان سے دس ابواب پر مشتمل پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کیا،جس پر اُنہیں ڈاکٹریٹ کی سند عطا کی گئی ہے۔ انگریزی میں تحریر کیے گئے اس مقالے کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے اب اُردو میں منتقل کیا گیا ہے۔