سینئرصحافی عاشق چوہدری کی اہلیہ انتقال کرگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارافسوس

December 04, 2019

لاہور(جنگ نیوز)سینئر صحافی عاشق چوہدری کی اہلیہ کےانتقال کرگئیں جنھیں پنجاب یونی ورسٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنےعاشق چوہدری کی اہلیہ کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔