معذور افراد ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال

December 04, 2019

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی اسپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور ان میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ہمارے حکمران عام انسانوں کے لئے کچھ نہیں کر رہےہیں تو اسپشل افراد کے لئے کیا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں معذورین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ معذورین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔