دسویں باراکوڈا مشق کے سی فیز کا انعقاد

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے زیرِ انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے دسویں باراکوڈا مشق کے سی فیز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

مشق کے سی فیز میں تیل کا رساؤ روکنے بحری قذاقی کی روک تھام اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے مظاہرے شامل تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں پاک بحریہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاک فضائیہ کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اثاثوں نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے سمندری ماحولیاتی تحفظ کے لئے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی کاوشوں کو سراہا۔

11 دوست ممالک کے مندوبین نے بھی سی فیز کا مشاہدہ کیا اور تمام شرکاء کی مشترکہ کاوشوں کی تعریف کی۔

دسویں بین الاقوامی مشق باراکوڈا 2 سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔