ن لیگ کا پاکستان کو او آئی سی سے نکالنے کا مطالبہ

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ن لیگ کا پاکستان کو او آئی سی سے نکالنے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

احسن اقبال نے قومی اسمبلی خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایسے مردہ فورم کی ضرورت نہیں ہے جو کشمیر پر ہمارا ساتھ نہ دے۔

ن لیگی رہنما نے مسئلہ کشمیر پر حکومت سے سفارتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اگر مسئلہ کشمیر پر اجلاس نہیں بلاتی تو پاکستان کو اس مردہ فورم سے نکل جانا چاہیے۔

جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی مردہ گھوڑا نہیں، 57 ملک ہیں، ہر ملک کا ووٹ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 ملکوں کے سربراہوں، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھا چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن دفتر خارجہ آئے، چائے پیے، تجاویز دے، مسئلہ کشمیر ’تو اور میں‘ کا معاملہ نہیں، ہمیں ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے۔