ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

December 05, 2019

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پرسینٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ظفر گوہرکو اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب کے خلاف دسویں راؤنڈ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

میچ کے دوران سینٹرل پنجاب کی پہلی اننگز میں ظفر گوہر امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دئیے جانے کے باوجود کافی دیر کریز پر موجود رہے۔

آن فیلڈ امپائرز آلِ حیدراور راشد ریاض نےظفر گوہر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

سینٹرل پنجاب کے کرکٹر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔