سردار اختر مینگل کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

December 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سردار اختر مینگل کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی۔

بی این پی مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں چار خواتین کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی مینگل اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی کئی حکومتوں سے استعفا دیا اب بھی حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے خواتین کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کل وزیر داخلہ کو ایوان میں طلب کرلیا۔