طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلامی اقدارکیخلاف مہم برداشت نہیں،مولانا عمرصادق

December 07, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلامی اقداراور مشرقی روایات کے خلاف منظم مہم جوئی ناقابل برداشت ہے،پاکستان کی آئیڈیالوجی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے، متنازع نعرہ لگاکر طلبہ کو تقسیم کرنے والے طلبہ کے حقیقی نمائندے نہیں ہوسکتے،ان خیالات کا اظہارجے یو آئی کے سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا عمرصادق،مرکزی سیکرٹری محمد اسلم غوری ، ضلع غربی کے جنرل سیکرٹری مولانا فخرالدین رازی ،جے ٹی آئی کے مرکزی معاون کنوینرحبیب الرحمن خاطر، صوبائی کنوینرسیدزاہدشاہ ہاشمی ،جے ٹی ٹی کراچی کے سابق صدر محمدنوازآزاد نے کراچی پریس کلب پر جے ٹی آئی کراچی کے تحت حقوق طلبہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دیگر مقررین میں سیف اللہ محسود، اکرم منصوری، انجینئر کاوش فاروقی،فاروق الرحمن ،خلیل الرحمن، انجینئر زکریا خان،فضل الرحمن،عطاءاللہ، سعود احمد، محمد یوسف،عزیز اللہ یوسف،جمیل خان اور فاروق احمد شامل تھے،طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرطلبہ یونین کی بحالی،طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے،مغربی ایجنڈے کے فروغ کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔