پبلک سروس ڈلیوری کی بہتر ی اولین ترجیح ہے،چیف سیکرٹری

December 07, 2019

لاہور( خصوصی نمائندہ ) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں گورننس، پبلک سروس ڈلیوری کی بہتر ی اورشفافیت کا فروغ اولین ترجیح ہے۔افسران کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینے کیساتھ ساتھ انکامحاسبہ بھی کیا جائے گا\۔ سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سول اور پولیس افسران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ا فسران محنت اور دیانت داری سے کام کریں، مثبت نتائج نظر آنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول اور پولیس افسران باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں اور اضلاع میں مشترکہ طور پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔ انہوں نے ہدیات کی کہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور کمشنرز اضلاع کے دورے کریں اور کمی اور غلطی کی نشاندہی کیساتھ ساتھ نظام کی اصلاح سے متعلق تجاویز بھی دیں۔