ملازمین کو اوور ٹائم سکیل پرموشن سے محروم کرنا ناانصافی ہے:نیشنل لیبرالائنس

December 07, 2019

املتان( سٹاف رپورٹر )صوبائی اداروں میں ٹیکنکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین کو سنیارٹی کے تحت اوور ٹائم سکیل پرموشن سے محروم کرنا ظلم وناانصافی ہے،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب اس کانوٹس لیں،یہ اپیل نیشنل لیبرالائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے اعلیٰ حکام سے کی ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پورٹل سروس ایک اچھااقدام ہے مگر اس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے،غازی احمدحسن کھوکھر نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری پنجاب سے اپیل کی کہ افسران کی ٹرانسفر پالیسی پرسختی سے عمل ہوجائے تو لاتعداد مسائل حل ہوجائیں گے ،محکمہ زراعت میں30،30سال سے لوگ ایک ہی سٹیشن پر براجمان ہیں،انہوں نے برطرف ملازمین کی بحالی اور کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تمام ملازمین کو بلحاظ عہدہ یکساں حقوق ومراعات دی جائیں،58سال عمر حد سروس خوش آئند تجویز ہے،کلرک ،ویکسی نیٹر ،پرائیویٹ سیکرٹری، سٹینوگرافر جیسے عہدے خواتین کیلئے مخصوص کردیئے جائیں تاکہ خواتین کوزیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع حاصل ہوسکیں۔