غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی،نقشے جمع کرانیکی ہدایت

December 07, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر تحصیل کونسل اقبال خان نےغیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں تمام ہائوسنگ کالونیز کے مالکان کو نقشے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ ملتان کے گردونواح میں مرکزی شاہراہوں پر چھوٹی چھوٹی کالونیاں کاٹ کر شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ، جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر تحصیل کونسل اقبال خان نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔