سیڑھیاں چڑھنے اترنے سے وزن کم ہوسکتا ہے؟

December 07, 2019

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب وزن کم کرنا اتنا مشکل نہیں ہے کیونکہ اب سیڑھیاں چڑھ کے بھی وزن کم ہوسکتا ہے۔

وزن کم کرنا ہر ایک کی زندگی کا اہم مسئلہ بن گیا ہے اور اِس کے لیے بہت سے لوگ گھریلو نسخے کرتے ہیں، کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں لیکن پھر بھی اُن کا وزن کم نہیں ہوتا۔

دراصل وزن کا تعلق کھانے سے نہیں ہوتا ہے، اِس کے لیے مختلف قسم کی ورزش، واک یا دیگر طریقوں سے جسم کو حرکت میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرنے کے لیے مختلف قسم کی ورزش کرتے ہیں۔

بین الاقوامی پاپ اسٹار میڈونا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کانسرٹس کے دوران سیڑھیاں چڑھتی اور اُترتی رہتی ہیں تاکہ اُن کا وزن نہ بڑھے۔

میڈونا کانسرٹ کے دوران سیڑھیاں اُترتے ہوئے

دفتر جانے والے مرد و خواتین کا گھنٹوں بیٹھے رہنے کا کام ہوتا ہے ، اسی وجہ سے ان میں وزن بڑھنے کی شکایت رہتی ہے، ان کو چاہئے کہ دفتر میں لفٹ کا استعمال کرنے کی بجائے سیڑھیاں چڑھا اور اترا کریں، اِس سے ان کے وزن میں بھی کمی آئے گی اور آپ دماغی طور پر بھی فِٹ رہیں گے۔

سیڑھیاں چڑھنے کا عمل ورزش کے طور پر روزانہ کی بنیاد پر اپنایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لفٹ استعمال کرنے والوں سے زیادہ سیڑھیاں چڑھنے اترنے والے افراد زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

ماہرین ہدایت کرتے ہیں کہ فِٹ رہنے کے لیےہفتے میں تقریباً 150 منٹ تک ورزش کرنا لازمی ہے لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔

اِس مشکل کا حل بہت آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ روزانہ سیڑھیاں چڑھیں، اِس سے آپ کی ورزش بھی ہوجائے گی، آپ کا وزن بھی کم ہوجائے گا اور آپ فِٹ بھی رہیں گے۔