جیو پر آج دیکھیں، وفاقی وزیر شفقت محمود کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ “، ”خبرناک“ میں ”رانا دلبر سنگھ “ کی کھلی کچہری

December 08, 2019

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری تک یکساں تعلیمی نصاب 2021تک نافذ کر دیا جائے گا ۔ فاروق لغاری کی حکومت کا حصہ میری غلطی تھی۔ بیوروکریسی چھوڑنے پر گھر والے بہت ناراض ہوئے تھے ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران مختلف سوالوں کے جواب میں شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کی وزارت ملنے پر دوستوں نے افسوس کے پیغامات بھیجے۔ ہیر اور سیف الملوک سن کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ ہر طرح کا میوزک پسند ہے اور موسیقی سے ٹیلیفون بھرا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم کا تفصیلی انٹرویو ناظرین اتوار کی شب7 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭ ”خبرناک “ میں ”رانا دلبر سنگھ “ کی کھلی کچہری کا دلچسپ احوال دکھایا جائے گا۔ ” رانی کو راجہ سے نہیں ”رانا “ سے پیار ہے، دریار غیر میں راہبر یا راہزن اور شوقین رانا کے عجب فیصلے“ یہ تمام موضوعات بھی شو کا حصہ ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔