سی پی اوکی مسیحی برادری کے ساتھ میٹنگ،کرسمس انتظامات پرگفتگو

December 08, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم اور ممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ مسیحی برادری کے ساتھ سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پیز کے علاوہ مسیحی برادری کے پادری اور مذھبی رہنما بھی شامل تھے۔ میٹنگ کے دوران سی پی او ملتان نے کرسمس ڈے کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی ۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ مسیحی عباد ت گاہوں کے گر د نواح آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا جائے گا۔ تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے ۔تقریبات سے پہلے ٹیکنیکل سوئپنگ کرائی جائے گی ۔ سنائپر اور روف ٹاپ ڈیوٹی تعینات کی جائے گی ۔ کرسمس کے تقریبات کے وقت وولنٹیرز کھڑے کئے جائیں گے ۔ ٹریفک کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ اپنے پروگرامز میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ بعدازاں سی پی او ملتان نے کیک بھی کاٹا۔