سندھ، فارورڈ بلاک کا ساتھ دینگے،تحریک انصاف،PTIخود اپنے اپوزیشن لیڈرسےجان چھڑانا چاہتی ہے،پیپلزپارٹی

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پیپلزپارٹی میں دھڑے بن رہے ہیں،فردوس شمیم نقوی

راولپنڈی، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے لیے فارورڈ بلاک کاساتھ دینے کااعلان کردیاہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں دھڑے بن رہے ہیں، پی پی کے کارکن سندھ حکومت کی کارکردگی سامنے رکھیں۔

جب کہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والےخود اپنے اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑاناچاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کی کارکردگی سامنے رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورپی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلیٰ سندھ کی باری ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کو بھگانے کے لیے فارورڈ بلاک کا ساتھ دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی میں دھڑے بنتے جارہے ہیں، پی پی کے کارکنوں کو سندھ حکومت کی کارکردگی دیکھنی چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم فارورڈ بلاک کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔

ادھر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس شمیم کیخلاف انکی جماعت میں نصف درجن فارورڈ بلاک ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی خود اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑاناچاہتے ہیں۔