اورنج ٹرین کی تیاریاں، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت سے پھر معذرت، وزیراعظم نے بلالیا

December 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اورنج ٹرین کی تیاریاں، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت سے پھر معذرت، وزیراعظم نے بلالیا

لاہور(ایجنسیاں ) اورنج لائن ٹرین کے ٹرائل کی دھوم دھام سے تیاریاں تاہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایک بار پھرشرکت سے معذرت کرلی، وزیر ٹرانسپورٹ ٹرائل کی تقریب میں شریک ہوں گے، مسلم لیگ ن نے بھی روٹ پر جشن منانے کا اعلان کر رکھا ہے‘وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو ایک بار پھر اسلام آباد بلا لیا۔

وزیراعلی کی مصروفیات، مسلم لیگ ن کی جشن کی کال یا معاملہ کچھ اور، وزیراعلی عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی ٹرائل کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔ 10 دسمبر کو وزیراعلی نے پنجاب کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس اور دیگر مصروفیات کے باعث وزیراعلی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی آزمائشی ٹرائل کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 2 روز قبل وزیراعلی نے اورنج ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے منگل کے روز ہی اورنج ٹرین کے روٹ پر جشن کی کال دے رکھی ہے۔