دعامنگی کے اغواءکاراٹلی کا نمبراستعمال کرتے رہے

December 10, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے اغواہ ہونے والی لڑکی دعا منگی پراسرار رہائی تاوان کی ادائیگی کے بعد ہوئی۔دعا منگی کے اغواکار اٹلی کا نمبر استعمال کرتے رہے، ذرائع کے مطابق دعا منگی کے اہل خانہ کو اغواکاروں نے ہر آدھے گھنٹے بعد کال کی، اغواکاروں نے دعامنگی کے وائس میسج بنا کر بھی اہل خانہ کو بھیجے، غواکاروں نے تسلی کی کہ دعا کے اہل خانہ بڑی رقم ادا نہیں کرسکتے، تاوان کی رقم دعا کے اہل خانہ کی یقین دہانی پر 20لاکھ کی گئی۔