بھارت و اسرائیل امن وسلامتی کیلئے بڑاخطرہ ہیں ،حامدموسوی

December 11, 2019

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی استعمار اور اسکے پٹھو بھارت و اسرائیل عالمی وعلاقائی امن وسلامتی کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اس امر کا اظہارانہوں نے منگل کوحضرت معصومہ قم کی شہادت کی مناسبت سےمجلس کریمہ اہلبیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے قیام مختار آل محمدؐ کی مناسبت سے ’13،14ربیع الثانی کو’ایام ثاراۃ الحسین منانے کااعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا بھارت نے سارک تنظیم ہی نہیں بلکہ دیگر علاقائی تنظیموں ہارٹ آف ایشیاکانفرنس اور شنگھائی تنظیم کوبھی علاقائی امن میں کرداراداکرنے میں غیر موثر بنانے کی سرتوڑ کوشش کی ۔آقای موسوی نے باور کرایا کہ بڑی طاقتیں ذہن نشین رکھیں کہ اسلحہ اور ہتھیار کے زور پرملکو ں اور جسمو ں کو تو فتح کیا جا سکتا ہے مگر دلوں پر حکمرانی کے لیے پاکیزہ اخلاق و کردار لازم ہے ۔