کاشانہ دارلامان کےواقعہ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کااعلان

December 11, 2019

لاہور( نیوزرپورٹر ) عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے زیر اہتمام مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں وکلاء اور سیاسی رہنماؤں نے کاشانہ دارلامان کی یتیم اور بے سہارا بچیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی کے خلاف مشترکہ جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔عوامی رکشہ یونین کے مرکزی دفتر میں ہونے والے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد نے جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکراللہ مجاہد کوجوائنٹ ایکشن کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا ہے اور باقی تمام ذمہ داروں کا اعلان 24 گھنٹوں میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔ اجلاس میں مجیدغوری ، نور سمندخان ایڈووکیٹ حافظ اللہ یار سپراء ، چوہدری لطیف سراء ایڈووکیٹ،آغا ابوالحسن عارف ،ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ،خرم میر ایڈووکیٹ اوردیگر نے شرکت کی۔