کسٹم کی مختلف کارروائیوں کے دوران غیرملکی سامان برآمد

December 11, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم نے بلیلی اور سوراب چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ مسافر کوچ اور گاڑی سےبھاری مقدار میں غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم عملےنے بلیلی اور سوراب چیک پوسٹوں پر گزشتہ روز دوران چیکنگ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کوچ اور گاڑی سے غیر ملکی ٹائلز ایرانی ویلڈنگ راڈز اور ٹائرز برآمد کرکے قبضے میںلے لیا جبکہ بلیلی چیک پوسٹ پر ایک نان کسٹم ٹرک سے ویلڈنگ راڈز اور ٹائرز برآمد ہونے پر ٹرک قبضے میں لے لیااس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔