ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

December 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِصدارت پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان اور دیگر تفصیلات سے آج سہہ پہر 3 بجے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کرنا تھا، تاہم ان کی مصروفیت کی وجہ سے یہ پریس کانفرنس اب ملتوی کر دی گئی ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس کل صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوئی تھی جو شام تک جاری رہی، 7 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس اہم کور کمانڈرز کانفرنس کی روایت کے برعکس پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی تھی۔