داعش جنگجوسےشادی کرنیوالی سابق مس برطانیہ سیمی فائنلسٹ کا ٹرائل

December 12, 2019

لندن (نیوز ڈیسک) ایک آن لائن تقریب میں ایک داعش جنگجو سے شادی کرنے والی سابقہ مس ٹین جی بی سیمی فائنلسٹ اور لیورپول ایف سی ویگ نے شام جانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم ایک عدالتی سماعت پر دہشت گردوں کے جنگی فنڈ میں 35 پونڈز دینے سے انکار کر دیا۔ 21 سالہ امانی نور اپنی سالگرہ کے موقع پر ملنے والے پیغامات کے بعد جہادی ’’حاکم مائی لو‘‘ کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی۔ نور کا مارگریٹ ایلن کا بوگس نام استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی فنڈ میں مدد کیلئے 35 پونڈز عطیہ دینے کے الزام پر ٹرائل ہو رہا ہے۔ سٹی کرائون کورٹ کو بتایا گیا کہ ایک لیورپول فٹ بالر سے قطع تعلق کے بعد وہ اسلام کے بارے میں سنجیدہ ہو گئی تھی۔ فٹ بالر کا نام نہیں بتایا گیا مگر اس کی سٹارلیٹ شائی اوجو سے ملاقاتیں ہوتی تھیں جو کہ فی الوقت رینجرز کی جانب سے کھیل رہا ہے۔ وہ مقابلہ حسن کے موقع پر کھلے عام نور کو سپورٹ کرتا رہا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال گرفتار ی کے وقت اس نے حاکم کے پاس جانے کیلئے ترکی کی فلائٹ بک کروانے کی انتہائی کوشش کی تھی۔ اس نے شرعی قانون کی سپورٹ کی تھی۔ نور کا کہنا تھا کہ اسے یقین ہے کہ اس کا شوہر ظلم و جبر کے خلاف اسلام کیلئے لڑ رہا ہے۔ سابق مس برطانیہ سیمی فائنلسٹ نے اس یقین کا اظہار بھی کیا تھا کہ رقم شام میں عورتوں اور بچوں کیلئے خوراک کی خریداری پر خرچ ہوتی ہے۔ پرفارمنگ آرٹس کی سابقہ طالبہ نور، جس کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے، اب کہا ہے کہ حاکم سے اس کی شادی ختم ہو گئی ہے جو کہ ایک غلطی اور حماقت تھی۔