قطر، سعودیہ کے تعلقات میں برف پگھلنے لگی

December 12, 2019

دوحہ(جنگ نیوز) قطر ،سعودیہ کے تعلقات میں برف پگھلنے لگی ہے ۔قطر کے امیر نے ممکنہ طور پر ’مفاہتمی کانفرنس‘ کے طور پر منعقدہ گلف سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی تاہم دیگر رہنماؤں نے اسے سعودی عرب اور دوحہ کے تعلقات میں سرد مہری کے خاتمے کی علامات قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق بدلتے ہوئے رویوں کے تحت ریاض میں دوحہ کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور سعودی شاہ سلمان اور قطری وزیراعظم کے درمیان مسکراہٹ کا تبادلہ بھی ہوا۔