سرکلر ریلوے کیلئےچینی کمپنی جلدفزیبلٹی رپورٹ بنائے ، کمشنر

December 12, 2019

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہےکہ ڈویلپمنٹ سیکٹر میں چین کے اشتراک و تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔نالہ لئی کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد سرکلر ریلوے پراجیکٹ کے لئےچینی کمپنی جلد از جلد اپنی فزیبلٹی رپورٹ بنائے تاکہ ترقیاتی کاموں کو جلد آگے بڑھایا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے بے شمار ترقیاتی پروگرام جاری ہیں جن میں صحت عامہ،سکول اور روڈ سیکٹر کو خصوصی توجہ دی جاری ہے ۔ تمام انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ان کی نگرانی کریں۔