مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں‘ غلام علی

December 12, 2019

اپشاور ( نیوز ڈیسک )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر وبزنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل (ستارہ امتیاز) سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن2020 میں شکست سے بچنے کیلئے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں،پہلے فیڈریشن میں موجود جعلی الیکشن کمیشن کے ذریعہ ملک کے ممتاز صنعتکاروبزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثارونائب صدورکے کاغذات پربے بنیاد اعتراضات کرکے الیکشن سے باہرکرنے کی کوشش کی،اس میں ناکامی کے بعد اب پانچ روزمیں میاں انجم نثار کے خلاف تین مختلف قسم کی رٹ پٹیشن دائر کرکے یوبی جی کی قیادت نے الیکشن سے قبل ہی اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے بوکھلاہٹ کاثبوت دیدیا ہے، حاجی غلام علی نے کہاکہ گزشتہ چار سالوں سے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی پر یوبی جی بزنس کمیونٹی میں اپنی ساکھ کھو بیٹھاہے،جن پرملک کے بھرکے چیمبرز، ایسوسی ایشنز کے صدور،ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران پہلے ہی عدم اعتمادکااظہارکرچکے ہیں،بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار سمیت پوری ٹیم کی کامیابی یقینی ہے،اب ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے 2020میں چیمبرز، ایسوسی ایشنز کی صدور، ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران کے ووٹوں کی طاقت سے صنعت وتجارت کو تباہی کے دہانے پہنچانے اور چیمبرز،ایسویسی ایشنز سے فیس کی مدمیں کروڑوں روپے لیکربے مقصد دوروں اور دعوتوں پراڑانے والوںکو فیڈریشن سے نکال باہرپھینکیں گے۔