پی آئی سی واقعہ نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے،ثروت اعجاز قادری

December 13, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کےسربراہ محمدثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ پی آئی سی حملہ شرمناک اور قابل مذمت ہے، حکومت، وکلاء،ڈاکٹرز بتائیں مریضوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں،حکومت دعوؤں سے کام نہ چلائے واقع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر انسانیت کے دشمنوں کو کٹہرے میں لایا جائے،پی آئی سی واقعہ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں،حکومت قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائے،نشترپار ک میں ہونیوالی جانثاران مصطفیٰ کانفرنس میں مظلوموں،غریبوں کیلئے آواز بلند کرینگے،کارکنان 5جنوری کو نشتر پارک میں ہونیوالی کانفرنس کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کردیں،اپنے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،حکومت امیر غریب سب کیلئے قانون کا استعمال یکساں استعمال کرئے، غریبوں کو حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کارکنان تنظیمی کام کو تیز اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچائیں، آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،تحفظ ناموس رسالت ؐ کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے،ہکارکنا ن علاقائی ر ابطہ آفس میں عوام کی خدمت کو شعار اور مسائل کے حل کیلئے کام کریں۔