نوجوانوں کو قائد اعظم کے تصور پاکستان سے روشناس کراناضروری ہے

December 13, 2019

لاہور (خبر نگار)اردوسائنس بورڈ کے زیراہتمام یوم قائداعظم کے سلسلے میں قائداعظم کاتصور اور آج کاپاکستان کے موضوع پر لیکچر کاانعقادکیاگیا ۔ ۔ڈاکٹر ناصرعباس نیر نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان کے قیام کاتصور بڑاواضح تھاکہ مسلمانوں کے لیے ایک ایسی الگ فلاحی اسلامی ریاست قائم کی جائے جہاں مسلمان اپنی تاریخ ، تہذیب اورمذہب کے مطابق اپناریاستی ڈھانچہ تشکیل دے سکیں اور ہرپاکستانی شہری کو برابرحقوق حاصل ہوں ۔ نوجوان نسل کو قائد اعظم کے حقیقی تصور پاکستان سے روشناس کراناضروری ہے۔ڈاکٹر امجد عباس خان نے کہا کہ آج کاپاکستان وہ پاکستان نہیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائداعظم نے اس کو عملی تعبیر دی ۔ ڈاکٹرشریف نظامی نے کہا کہ قائداعظم نے اردوکو قومی زبان قراردیا۔اردوزبان کو فروغ دے کر اسے ذریعہ تعلیم بنایاجاسکتاہے۔