پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

December 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم پنجاب نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکول 20 دسمبر سے 5 جنوری تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب ڈویژنل صدر راولپنڈی پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ زائد چھٹیوں سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہوگی، میٹرک کے سالانہ امتحانات مارچ میں ہی لیے جائیں۔