عمران خان کا بھانجا حسان نیازی پولیس چھاپے سے قبل فرار

December 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

عمران خان کا بھانجا حسان نیازی پولیس چھاپے سے قبل فرار

لاہور(خبرایجنسیاں)پولیس نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا میں شامل وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو حراست میں لینے کیلئے گزشتہ روز ان کے گھر چھاپہ مارا تو وہ پہلے ہی فرار ہو چکے تھے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ حسان نیازی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، گرفتاریوں کے حوالے سے ہم پر کوئی دبا نہیں، جس نے بھی قانون شکنی کی اسے گرفتار کیا جائے گا، گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔