سول ڈیفنس کی تنظیم نو کا فیصلہ ، ایگزیکٹو باڈی تحلیل

December 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نےملتان کو میٹروپولیٹن کا درجہ ملنے کے بعد سول ڈیفنس کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے،سول ڈیفنس کی موجودہ ایگزیکٹو باڈی تحلیل کر دی گئی ہے اورڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے نئی ایگزیکٹو باڈی کے قیام کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی چاروں تحصیلوں کے اے سیز،سول ڈیفنس آفیسر اور لیگل ایڈوائزر پر مشتمل ہو گی اور ایگزیکٹیو باڈی کے لئے ممبران کی سفارش کرے گی،تنظیم نو کا فیصلہ آبادی بڑھنے کے پیشِ نظر کیا گیا،سول ڈیفنس ملتان کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل 1996 میں کی گئی تھی،قواعد کے مطابق 20 ہزار آبادی پر سول ڈیفنس کی ایک پوسٹ قائم کی جاتی ہے، ضلع ملتان میں اس وقت 68 سول ڈیفنس پوسٹ قائم ہیں،تشکیل نو کے بعدسول ڈیفنس پوسٹس کی تعداد 220 تک بڑھا دی جائے گی،سول ڈیفنس کو فوج اور پولیس کے بعد قوم اور ملک کے لیے تیسری دفاعی لائن تصور کیا جاتا ہے۔