جائیدادزبردستی مسمارکرنےکی کوشش،متعددافرادکیخلاف مقدمہ درج

December 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) جائیداد زبردستی مسمار کرنے کی کوشش پر متعددافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، تھا نہ ممتاز آباد پولیس کو محمد شفیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ موضع طرف راوی میں واقع جائیداد کاکیس عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں رئوف، ریاض، سجاد،ایوب سمیت 25نامعلوم افراد نے زبردستی گیٹ مسمار کرنے کی کوشش کی اور عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی جس پر تھا نہ ممتاز آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔