احسن اقبال نے نیب کو چیلنج دے دیا

December 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

احسن اقبال نے نیب کو چیلنج دے دیا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو چیلنج دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ نیب ثابت کرے کہ ان کے اثاثے 1993ء میں جب وہ پہلی بار ایم این اے بنے تھے تب زیادہ تھے یا آج زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی ضمانت کروائیں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی فرعونیت کا مقابلہ کریں گے، جیلیں اپنے مقاصد اور جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔