کراچی: پی آئی اے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

December 15, 2019

کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دھند کے باعث پی آ ئی اے کی پروازوں کے شیڈول میںتبدیلی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی کی لاہور پرواز 302 اور لاہور سے کراچی کی پرواز 303 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368 دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان دھند کی وجہ سے بری طرح متاثر ہیں، اندرون ملک پروازیں صرف حد نگاہ بہتر ہونے پر چلائی جائیں گی جبکہ غیر ملکی پروازیں حد نگاہ کم ہونے کے باعث متبادل ایئر پورٹ پر اتاری جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹکٹ بک کراتے وقت فون نمبرز کا ضرور اندراج کرائیں تاکہ پروازوں میں ردوبدل کی اطلاع کی جاسکے جبکہ مسافر کال سینٹرز سے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔