اداکار کولن فیرتھ اور لیویا میں 22 سال بعد علیحدگی

December 15, 2019

لندن (ایجنسیاں) برطانوی اداکار کولن فیرتھ اور ان کی اطالوی نژاد بیوی لیویا شادی کے 22سال بعد الگ ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جوڑے نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی دوستی اور بچوں سے محبت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔برطانوی فلماسٹارکولن فیرتھ اوراطالوی فلم پروڈیوسر لیویا نے 1997 میں شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ، 18 سالہ لوکا فیرتھ اور 16 سالہ میٹیوفہیں۔ چند سال پہلے کولن اور لیویا نے نجی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا لیکن مختصر وقت کے بعد ہی دوبارہ متحد ہو گئے تھے۔