جنوب مغربی فرانس میں شدید بارشوں سے دو افراد ہلاک

December 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جنوب مغربی فرانس میں شدید بارشوں سے دو افراد ہلاک

پیرس (جنگ نیوز)فرانس کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔ توانائی فراہم کرنے والے ادارے ’اینیدس‘ کے مطابق جنوب مغربی فرانس کے کم از کم چالیس گھر بجلی کے بغیر ہیں۔ اس دوران ابھی تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کئی متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔