رواں سال616وارڈنزپرتشددہوا

December 16, 2019

لاہور(کرائم رپورٹر سے) سڑکوں پر نہتے اور عوام کی سہولت کے لیے کھڑے ٹریفک وارڈن سب سے زیادہ تشدد کاشکار ہونے لگے۔رواں سال ٹریفک انفورسمنٹ کے دوران 616 وارڈنز پر تشدد ہوا، ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 2502 احتجاج ریکارڈ ہوئے۔سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹریفک وارڈن تمام فورسز میں سب سے زیادہ شہریوں کے تشدد کا شکار ہوئی ،پولیس ڈسپلن فورس ہے اسی وجہ سے نہ پہلے ایسے واقعات کی وجہ سے ہڑتال پر گئے اور نہ ہی مستقبل میں یسا ہو گا، لہذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ٹریفک وارڈنز کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں ۔