میپکو نے ڈیفکٹو کوڈ والے بجلی میٹر4ماہ بعد بھی تبدیل نہ کئے

December 16, 2019

ملتان ( سٹاف رپورٹر) میپکو نے ڈیفکٹو کوڈ والے بجلی میٹر4ماہ بعد بھی تبدیل نہیں کئے‘ مسلسل بھاری ایوریج بلوں سے صارفین پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہو کر رہ گئے۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہزاروں خراب میٹرز پر سب ڈویژنوں نے ڈیفکٹو کوڈ لگائے ہیں ‘ ان صارفین کو مسلسل بھاری ایوریج بل بھجوائے جارہے ہیں ‘ 4ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے مگر میٹرزتبدیل نہیں کئے جا رہے ہیں‘ ان میں سنگل فیز اور تھری فیز میٹرز بھی شامل ہیں ۔ متاثرہ سائلین مسلسل میپکو سب ڈویژنل دفاتراور ڈویژنل دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں مگر ان کامسئلہ حل نہیں ہو رہا ۔ میپکو عملے کا کہنا ہے کہ فیلڈ سٹورز میں میٹرز ہی دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث پریشانی ہے۔