بھارتی حکومت و پولیس سے خوفزدہ نہیں، طالبات جامعہ ملیہ دلی

December 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی حکومت و پولیس سے خوفزدہ نہیں، طالبات جامعہ ملیہ دلی

نئی دلی میں پولیس تشدد کا مقابلہ کرنے والی بہادر طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت اور پولیس سمیت کسی کا بھی خوف نہیںہے۔

بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی قانون بننے کے بعد جہاںایک طرف ملک کے مختلف علاقوں میںاحتجاج شروع ہوا ہے وہیں بھارتی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نئی دلی کی جامعہ ملیہ کے گرلز ہاسٹل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ طالبات اپنے ساتھی طالب علم کو پولیس کے تشدد سے بچاتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور پولیس کو نوجوان پر تشدد کرنے سے روک بھی رہی ہیں۔

نئی دلی کی جامعہ ملیہ کے گرلز ہاسٹل میں ساتھی طالب علم کو پولیس اہل کاروں سے بچانے والی طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت، پولیس اور کسی اور کا کوئی خوف نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں طالبات نے کہا کہ پہلے یہ سب کچھ کشمیر میں کیا گیا، تب ہم خاموش رہے، پھر بابری مسجد کا فیصلہ آیا، جس کے باعث ہم عدلیہ پر اپنا اعتماد کھو بیٹھے۔

طالبات نے کہا کہ اب شہریت ترمیمی قانون کا معاملہ سامنے آگیا، ہمیں یقین ہے کہ اب یہ لوگ سارے بھارت کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی کی جامع ملیہ اسلامیہ، اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بعد بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔