مجھے اور سجل علی کو نجی زندگی کی تشہر کرنا پسند نہیں ہے، احد رضا میر

December 18, 2019

اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکار احد رضامیر نے کہا کہ انہیں اور سجل علی کو اپنی نجی زندگی کی تشہر کرنا اچھا نہیں لگتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی منگیتر اداکارہ سجل علی کو فطرتاً اپنی ذات تک محدود رہنا پسند ہے یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں اپنی نجی زندگی کے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیادہ بات نہیں کرتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سجل علی انہیں کیریئر کے آغاز سے جانتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ انہیں بہت اچھی طرح سمجھتی بھی ہیں جس کے باعث انہیں لگتا ہے کہ سجل کے علاوہ کوئی دوسرا انہیں نہیں سمجھ سکتا ہے۔ احد رضا میر اور سجل علی کاڈرامہ ان دنوں نجی چینل پر نشر ہورہا جس میں وہ دونوں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو شائقین میں بہت مقبول ہورہا ہے۔